"میں تو لنڈا بازار ضرور جاؤں گا"

"میں تو لنڈا بازار ضرور جاؤں گا"

سردیاں آرہی ہیں، اس بار ایک مرتبہ لنڈا ضرور جائیں.

کرنا کیا ہے؟؟؟

دوسو، پانچ سو، ہزار یا جتنی آسانی ہو، کے سویٹر اور گرم جرسیاں لے لیں، کچھ موزے بھی لے لیں.
بچوں کے سائز کے...
بہت سارے آجائیں گے...

اگر ان کو دُھلوا سکیں تو بہت اچھی بات، ورنہ ایسے ہی سہی.

اب یہ سویٹر، یہ جرسیاں ، یہ موزے جہاں کوئی سردیوں میں بچہ، سڑک کنارے پڑا کوئی مجذوب، کسی مزدور یا غریب شخص جس کا لباس سردیوں کے حساب سے ناکافی ہو اسے دے دیں.

گھوم پھر کر بھی دیکھا جاسکتا ہے.

اب کچھ لوگ کہیں گے کہ لنڈے کے کیوں،  نیا کیوں نہیں؟؟؟

تو عرض ھے کہ...

ایک نیا جتنے میں آئے گا اس میں دس بارہ بچوں یا بڑوں کے لئے سردیوں کا انتظام ہوجائے گا۔

ہاں اگر...

آپ کے گھر میں اضافی ہوں تو ضرور دیں.

ایک مشورہ ہی ہے، جو آسانی سے کرسکے.

انشاءاللہ میں تو اس پہ عمل کروں گا.

آپ سب بھی عمل کریں، مدد کریں لوگوں کی.

یہ کوئی مشکل کام نہیں، انتہائی آسان اور سستا نسخہ ھے.

پھر آپ جارہے ہیں نا؟؟؟

نہیں کرسکتے؟؟؟
کوئی بات نہیں!!

پوسٹ کاپی کریں، شیئر کریں، یہ بھی نیکی ھے.
کسی ایک شخص نے بھی آپ کی پوسٹ سے متاثر ہوکر کسی ٹھٹھرتے جسم کو گرم کپڑے سے ڈھانپ دیا تو سمجھئے آپ کا کام ہوگیا.

Comments

Popular posts from this blog

Zikr and Muraqbah

Principles of Zikr

The Holy Quran (24:51)