♥️شمائل نبوی♥️ ★قسط 2★


♥️شمائل نبوی♥️

★قسط 2★


💌قد مبارک : نہ بہت لمبے نہ پستہ قد بلکہ معتدل قد مبارک تھا. البتہ آپ کا معجزہ تھا کہ مجمع میں سب سے لمبے معلوم ہوتے تھے (شمائل ترمذی)

💌سر مبارک اور بدن مبارک : سر مبارک تناسب کے ساتھ بڑا تھا اور بدن مبارک پر سینہ سے ناف تک بالوں کی ایک لکیر تھی ، اس لکیر کے علاوہ دونوں چھاتیاں اور پیٹ بالوں سے خالی تھا ، البتہ دونوں بازو ، کندھوں اور سینہ کے بالائی حصہ پر بال تھے (شمائل ترمذی) ۔

💌چہرہ مبارک : آپ کا رنگ نہایت چمکدار سفید سرخی مائل تھا، چہرہ مبارک بالکل گول نہ تھا بلکہ تھوڑی سی گولائی تھی، چہرہ مبارک چودھویں کے چاند کی طرح چمکتا تھا، پیشانی مبارک کشادہ تھی، ڈاڑھی مبارک گنجان اور بھرپور تھی، دہن مبارک اعتدال کے ساتھ فراخ تھا (شمائل ترمذی)

💌آنکھ مبارک : آنکھیں سیاہ تر، پلکیں دراز.  آنکھوں کی سفیدی میں سرخ دھاریاں بھی تھیں. عام اوقات میں عادت شریفہ نیچی نظر رکھنے کی تھی(شمائل ترمذی)

💌بال مبارک : بال مبارک کسی قدر بل کھائے ہوئے تھے، اگر بالوں میں اتفاقاً مانگ نکل آتی تو مانگ رہنے دیتے ورنہ چھوڑ دیتے. ( شمائل ترمذی)

💌بھوئیں مبارک : بھوئیں گھنی لیکن باریک تھیں اور بالکل ملی ہوئی بھی نہ تھیں ، دونوں ابرو کے درمیان ایک رگ تھی جو غصہ کے وقت ابھر جاتی تھی(شمائل ترمذی)

💌ناک مبارک : تناسب کے ساتھ لمبی تھی جس پر نور چمکتا تھا ، ابتداءً دیکھنے والا آپ کو بڑی ناک والا سمجھتا جو کہ نور و حسن کی وجہ سے محسوس ہوتا (شمائل ترمذی)

💌رخسار مبارک اور گردن مبارک : رخسار مبارک نرم اور ہموار تھے ، اسی طرح گردن مبارک خوبصورت اور باریک تھی (شمائل ترمذی) ۔

💌دانت مبارک : دندانِ مبارک باریک اور آبدار تھے، سامنے کے دو دانت مبارک کے درمیان فاصلہ تھا۔ جب تکلم فرماتےتو ایک نور سا ظاہر ہوتا جو دانتوں کے
درمیان سے نکلتا تھا (شمائل ترمذی)

💌سینہ مبارک : سینہ مبارک ہموار تھا لیکن فراخ اور چوڑا تھا، دونوں کاندھوں کے درمیان نسبتاً زیادہ فاصلہ تھا( شمائل ترمذی)

💌رفتار مبارک : چلتے تو قوت سے قدم اٹھاتے جھک کر چلتے. تیز رفتار تھے، ذرا کشادہ قدم رکھتے، چھوٹے چھوٹے قدم نہیں رکھتے تھے، چلتے تو ایسا معلوم ہوتا کہ گویا پستی میں اتر رہے ہیں (شمائل ترمذی)

💌ہاتھ مبارک اور پاؤں مبارک : کلائیاں دراز تھیں اور ہتھیلیاں فراخ ہتھیلیاں اور قدم گداز پر گوشت تھے. ہاتھ پاؤں کی انگلیاں تناسب کے ساتھ لمبی تھیں. تلوے قدرے گہرے اور قدم ہموار تھے (شمائل ترمذی) ۔

الغرض حلیہ مبارک میں ہر ہر چیز کمال حسن کو پہنچی ہوئی تھی :

💕جمال حسن کی الفاظ میں تعبیر ناممکن،
مجسم نور کی کھینچے کوئی تصویر ناممکن💕

اللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا  مُحَمَّدٍ وَّ اٰلہ بِقٙدرِ حُسنِہ وٙجٙمٙالِہ

Comments

Popular posts from this blog

Zikr and Muraqbah

Zikar e Khafi and Muraqbah

Dars-e-Shamail-e-Rasool S.A.W Episode 40