Dars-e-Shamail-e-Rasool S.A.W Episode 40
Dars-e-Shamail-e-Rasool S.A.W ♥️شمائل نبوی♥️ ★قسط 40★ |
کسی نعمت کے حصول یا مصیبت کے ٹل جانے کے وقت اللہ تعالی کا شک
♥️شمائل نبوی♥️
★قسط 40★
💌کسی نعمت کے حصول یا مصیبت کے ٹل جانے کے وقت اللہ تعالی کا شکر:
💞 شکرانے کے نفل:
فتح مکہ کے موقع پر اور بدر کے دن ابوجہل کی موت کی خبر ملی تو آپ ﷺ نے نمازِ شکر ادا کی(سنن الدارمي)
💞سجدہ شکر:
رسول اللہ ﷺ سے مختلف مواقع پر سجدہ شکر کرنا بھی ثابت ہے.
💞 رسول ﷺ کے پاس جب کوئی خوش کن خبر آتی تو آپ اللہ تعالی کے حضور سجدہ ریز ہوجاتے(سنن ابن ماجه)
💞 رسول اللہ ﷺ کو جب اپنے پروردگار کی طرف سے بشارت ملی کہ جس نےآپﷺ پر درود بھیجا میں اس پر رحم کروں گا اور جس نے آپﷺ پر سلام. بھیجا میں اس پر سلام بھیجوں گا تو آپ ﷺ نے سجدہ شکر ادا کیا(زادالمعاد)
💞 سجدہ شکر کی صورت یہ ہے کہ تکبیر کہہ کرانسان سجدے میں چلا جائے اوراللہ تعالی کی حمداورتسبیح بیان کرے اورپھر دوسری تکبیر کہہ کرسجدے سے سراٹھالے(تفسير روح البيان)
🔴مکروہ اوقات کے علاوہ سجدہ شکر کسی بھی وقت ادا کرنا جائز ہے، لیکن مستقل طور پر نماز کے آخر میں سجدہ شکر کی عادت بنالینے سے چوں کہ یہ شبہ پیدا ہوجائے گا کہ یہ سجدہ بھی نماز کا حصہ(یعنی سنت یا واجب) ہے؛ اس لیے فقہاءِ کرام نے فرض نماز کے آخر میں سجدہ شکر کرنے کو مکروہ قرار دیا ہے، لہٰذا فرض نماز کے آخر میں سجدہ شکر کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے.
💌قرآن مجید کے سجدوں میں نبی ﷺ کی سنت طیبہ:
نبی ﷺ(تلاوت قرآن کے دوران) کسی سجدہ سے گزتے تو تکبیر کہتے اور سجدہ کرتے(زادالمعاد)
💞سجدہ تلاوت واجب ہے
💞سجدہ تلاوت کا طریقہ:
اللہُ اکبر کہہ کر سجدہ کرے اور اللہُ اکبر کہتے ہوئے ہاتھ نہ اٹھائے. سجدہ میں کم از کم تین بار سبحان ربی الاعلی کہہ کر پھر اللہُ اکبر کہہ کرسر اٹھائے(بہشتی زیور)
💞 جو چیزیں نماز کے لیے مشروط ہیں وہی سجدہ تلاوت کے لیے بھی مشروط ہیں یعنی وضو کا ہونا، جگہ کا پاک ہونا، بدن اور کپڑے کا پاک ہونا اور قبلہ رخ ہونا (بہشتی زیور)
💞سجدہ تلاوت کی دعائیں:
بسا اوقات سجدہ میں یہ دعا پڑھتے
سَجَدَ وَجْھِیَ لِلَّذِیْ خَلَقَہٗ وَصَوَّرَہٗ،وَشَقَّ سَمْعَہٗ وَبَصَرَہٗ،بِحَوْلِہٖ وَقُوَّتِہٖ (احمد و الترمذی و ابوداؤد)
ترجمہ: میرے چہرے نے اس ذات کو سجدہ کیا جس نے اسے پیدا کیا ہے، اسکی تصویر بنائی ہے اور اسے سماعت و بصارت اپنی قوت و قدرت سے عطا فرمائی.
💞 کبھی کبھی آپﷺ یہ دعا پڑھتے
اللھم احطط عنی وزراً و اکتب لی بھا اجرا واجعلھا لی عندک زخراً و تقبلھا منی کما تقبلتھا من عبدک داؤد علیه السلام ( ترمذی)
ترجمہ: اے اللہ! اس سجدے کی برکت سے میرا بوجھ ہٹا دے اور اسے میرے لیے اجر بنا دے اور اسے اپنے پاس میرا
زخیرہ کر لے اور میرا سجدہ اسی طرح قبول فرما جس طرح اپنے بندے داؤد علیہ السلام کا قبول فرمایا تھا.
zikr e khafi,fikar e iqbal,zikr e allah,khafi,zikar,sufi zikar,zikr e kalma,zikar sharif,zikir,zikar qalb,zikar qalbi,sajjan sain zikar,zikr e qalb,zikr e qalbi,zikr e qalab,zikr e qalbi benefits,zikr e qalbi urdu,zikr e qalbi naqshbandi,zikir allah,ramadan zikir,powerful zikir,sufi zikr,qalb ka zikr,zikr,amil banne ka tarika,zikr khafi,zikr qalbi,paas anfaas,qalab jari krne ka tariqa,mishary al afasy,zikr qalbi,qalbi zikr,zikr allah,hazirat kalam tayyaba,younas algohar exposed,zikr allah hoo
shamail, shuma, il e rasool,2012,shamail-e-nabvi,maamolat-e-nabvi,namaz,muhammad,raza,saqib,mustafai,shamail-e-nabvi,junaid jamshed,muhammad,khasais-un-nabi,rahmatalil aalameen,shahbaz qamar fareedi,hayat-un-nabi,madina,#hamds,fazail,muhammad raza saqib mustafai,ramadan,nabuwat,muhabat,nasheeds,tableegh,huliya shareef,huzur k fazail,seerat e pak,naat,hadith,hadees,huzur k kamalat,maher zain,#nasheeds,seerat un nabi,history of prophet muhammad,#islamicnaats,shahid mehmood,messengership
Comments
Post a Comment