♥️شمائل نبوی♥️ ★قسط 2★
♥️شمائل نبوی♥️ ★قسط 2★ 💌قد مبارک : نہ بہت لمبے نہ پستہ قد بلکہ معتدل قد مبارک تھا. البتہ آپ کا معجزہ تھا کہ مجمع میں سب سے لمبے معلوم ہوتے تھے (شمائل ترمذی) 💌سر مبارک اور بدن مبارک : سر مبارک تناسب کے ساتھ بڑا تھا اور بدن مبارک پر سینہ سے ناف تک بالوں کی ایک لکیر تھی ، اس لکیر کے علاوہ دونوں چھاتیاں اور پیٹ بالوں سے خالی تھا ، البتہ دونوں بازو ، کندھوں اور سینہ کے بالائی حصہ پر بال تھے (شمائل ترمذی) ۔ 💌چہرہ مبارک : آپ کا رنگ نہایت چمکدار سفید سرخی مائل تھا، چہرہ مبارک بالکل گول نہ تھا بلکہ تھوڑی سی گولائی تھی، چہرہ مبارک چودھویں کے چاند کی طرح چمکتا تھا، پیشانی مبارک کشادہ تھی، ڈاڑھی مبارک گنجان اور بھرپور تھی، دہن مبارک اعتدال کے ساتھ فراخ تھا (شمائل ترمذی) 💌آنکھ مبارک : آنکھیں سیاہ تر، پلکیں دراز. آنکھوں کی سفیدی میں سرخ دھاریاں بھی تھیں. عام اوقات میں عادت شریفہ نیچی نظر رکھنے کی تھی(شمائل ترمذی) 💌بال مبارک : بال مبارک کسی قدر بل کھائے ہوئے تھے، اگر بالوں میں اتفاقاً مانگ نکل آتی تو مانگ رہنے دیتے ورنہ چھوڑ دیتے. ( ش...